ٹرمپ جی ملکی نظام سنبھالنے اور انتخابی مہم چلانے میں بہت فرق ہوتا ہے:اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انھوں نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصیحت کی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کو 'اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر چلانے کو کوشش نہ کریں

647421
ٹرمپ جی ملکی نظام سنبھالنے اور انتخابی مہم چلانے میں  بہت فرق ہوتا ہے:اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انھوں نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصیحت کی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کو 'اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر چلانے کو کوشش نہ کریں۔

 ایک انٹرویو میں براک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کو امریکی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ 'حلف لینے کے بعد ملکی  انتظامیہ کے سربراہ ہوں گے لہذا یاد رہے کہ  ملک چلانے اور مہم چلانے میں فرق ہوتا ہے۔

اوباما نے کہا  کہ ٹرمپ جو کچھ کہیں گے،عالمی بازارِ حصص، مالیاتی  منڈیوں  اور دنیا بھر میں لوگ اُسے سنجیدہ لیں گے۔

صدر اوباما نے روس کی سائبر حملے سے متعلق  سی آئی اے  کی رپورٹ کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس حملے کے اثرات کے بارے میں غلط اندازہلگایا۔

انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے معلومات   کو  زیادہ اہمیت نہیں دی اور ممکنہ طور یہ ایک گمراہ کن اطلاع تھی لیکن اس کا معاشرے پر کافی اثر پڑا۔

اوباما نے بتایا کہ اُن کی ٹرمپ سے ہونے والی بات چیت میں خفیہ اداروں پر اعتماد کی اہمیت کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

 



متعللقہ خبریں