اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ

اسرائیلی  نمائندے کا  کہنا ہے کہ  مذکورہ   کٹوتی کو    فلسطینی مہاجرین  کی  مدد کرنے والی امدادی نتظیم سمیت اسرائیل مخالف   تنظیموں کو ادا کیے جانے  کے جواز  میں کی گئی ہے

646292
اسرائیل  کی جانب سے اقوام  متحدہ کے خلاف رد عمل  کا مظاہرہ

اسرائیل نے   اطلاع دی ہے کہ وہ  یہودی رہائشی بستیوں  کی مذمت کرنے والے اقوام متحدہ     کو سالانہ  واجب الا  رقم  کے  ایک حصے   کی ادائیگی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ  اسرائیل اقوام متحدہ کو سالانہ  تقریباً 40 ملین ڈالر کی  ادائیگی  کرتا ہے۔ جس کے  6 ملین ڈالر کے حصے کو یہ ادا کرنے کا ارادہ نہیں  رکھتا ۔

اسرائیلی  نمائندے کا  کہنا ہے کہ  مذکورہ   کٹوتی کو    فلسطینی مہاجرین  کی  مدد کرنے والی امدادی نتظیم سمیت اسرائیل مخالف   تنظیموں کو ادا کیے جانے  کے جواز  میں کی گئی ہے۔

نمائندے کا مزید  کہنا  ہے کہ  یہ فیصلہ بیک  وقت  سلامتی کونسل کی  قرار داد  کے خلاف رد عمل کے طور پر  بھی  کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  سلامتی کونسل نے گزشتہ ماہ   اسرائیل  کے زیر قبضہ  سر زمین پر  یہودی آباد کاریوں کی مذمت  کی تھی۔



متعللقہ خبریں