تعجب ہے ایف بی آئی ثبوت ابھِی تک جمع کر رہی ہے:ٹرمپ

نو منتخب صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر سائبرحملوں سے متعلق ایف بی آئی کی رپورٹ میں تاخیر پر کہا کہ تعجب ہے کہ نام نہاد حملوں کے بارے میں بریفنگ  جمعے تک ملتوی کر دی گئی ہے جس سے لگتا ہے کہ ایف بی آئی ثبوت جمع کر رہی ہے

644098
تعجب ہے ایف بی آئی ثبوت ابھِی تک جمع کر رہی ہے:ٹرمپ

امریکی نو منتخب صدر  ڈونالڈ ٹرمپ   نے   ٹویٹر پر سائبر  حملوں  سے متعلق  ایف بی آئی  نے  اپنی رپورٹ جمعے کے روز تک ملتوی کرنے  کے اعلان پر برہمی کا  اظہار کیا ۔

 ٹرمپ نے کہا کہ تعجب ہے کہ  نام نہاد روسی سائبر حملوں کے بارے میں بریفنگ  جمعے تک ملتوی کر دی گئی ہے جس سے لگتا ہے کہ ایف بی آئی کو  ثبوت  جمع کرنے کےلیے  وقت درکار ہے ۔

 یاد رہے کہ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے روس سائبر حملوں کے بارے میں تفصیلات طلب کی تھیں۔

  اوباما انتظامیہ  کی جانب سے صدارتی انتخابات میں   روس کے ملوث ہونے   پر مبنی بیانات،روسی سفارتی اہلکاروں کی بے دخلی    اور امریکی خارجہ پالیسیاں  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ  کرنے       کا سبب  ہیں۔



متعللقہ خبریں