دوست سچی بات کہتا ہے جو  کڑوی لگتی  ہے اور ہم بھی یہی کر رہے ہیں۔ جان کیری

جب تک اسرائیل دو حکومتی حل کے موضوع پر سمجھوتے کی حامی نہیں بھرتا عرب دنیا کے ساتھ حقیقی امن ناممکن ہے۔ جان کیری

640218
دوست سچی بات کہتا ہے جو  کڑوی لگتی  ہے اور ہم بھی یہی کر رہے ہیں۔ جان کیری

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں دو حکومتی حل کو سنجیدہ سطح پر خطرہ لاحق ہے کیونکہ جب تک اسرائیل اس موضوع پر سمجھوتے کی طرف نہیں آتا عرب دنیا کے ساتھ حقیقی معنوں میں امن کی فضاء قائم نہیں ہو سکے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں  فلسطین میں یہودی رہائشی بستیوں کی وجہ سے اسرائیل کی مذمت پر مبنی فیصلہ بل  کی منظوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ ہم نے بل پر رائے شماری کے دوران جس ہچکچاہٹ کا مظاہرہ  کیا ہے وہ امریکی اقدار سے ہم آہنگ ہے ۔

جان کیری نے  فریقین سے تشدد کو ختم کرنے کی اپیل کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل دو حکومتی حل کے موضوع پر سمجھوتے کی حامی نہیں بھرتا عرب دنیا کے ساتھ حقیقی امن ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہودی بستیوں کے فلسطین کے اندر تک داخل ہونے کی صورت میں دونوں  فریقین کو پُر امن رکھنا مشکل ہو گا۔

جان کیری نے کہا کہ یہودی رہائشی بستیاں دو حکومتی حل  کے راستے کی رکاوٹ ہیں بلکہ ایک یہودی حکومت کے قیام کے راستے کی رکاوٹ ہے۔

جان کیری نے کہا کہ کسی بھی ملک نے اسرائیل کی اتنی حمایت نہیں کی جتنی کہ امریکہ نے کی ہے۔ دوست سچی بات کہتا ہے جو  کڑوی لگتی  ہے اور ہم بھی یہی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں