ٹرمپ نے ریکس ٹِلرسن کو اپنا وزیر خارجہ منتخب کرلیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبِل کے سربراہ ریکس ٹِلرسن کو اپنا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹِلرسن سے ٹرمپ نے  ہفتے کے روز   نیو یارک میں  ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کی تھی

629366
ٹرمپ نے ریکس ٹِلرسن کو اپنا وزیر خارجہ منتخب کرلیا

متحدہ امریکہ  میں آٹھ نومبر  کو ہونے والے صدارتی انتخابات  میں منتخب ہونے والے   صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنی کابینہ کے اہم ترین  اراکین میں سے   وزیر خارجہ    کے  نام کا اعلان کردیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبِل کے سربراہ ریکس ٹِلرسن کو اپنا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹِلرسن سے ٹرمپ نے  ہفتے کے روز   نیو یارک میں  ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کی تھی۔

قبل ازیں ٹرمپ کی طرف سے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ وزیر خارجہ کے نام کا اعلان منگل کی صبح کریں گے، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

ٹرمپ نے  صدر جارج بش کے دور کے   اقوام متحدہ میں متحدہ امریکہ کے مستقل نمائندئے  جان بولٹن  کو نائب وزیر خارجہ   مقرر کرنے کا بھی اعلان  کر کھا ہے۔

 نیویارک ٹائمز کے مطابق اس عہدے کے امیدواروں میں سابق صدراتی امیدوار مِٹ رومنی اور نیویارک کے سابق میئر اور ٹرمپ کے ساتھی رُوڈی گیولیانی بھی شامل تھے جنہیں اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں