کیلیفورنیا: خشک سالی اور تیزی سے سوکھتے ہوئے درخت

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں 5 سال سے زیادہ عرصے سے جاری قحط سالی کی وجہ سے 100 ملین سے زائد درخت ختم ہو گئے

626489
کیلیفورنیا: خشک سالی اور تیزی سے سوکھتے ہوئے درخت

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں 5 سال سے زیادہ عرصے سے جاری قحط سالی کی وجہ سے 100 ملین سے زائد درخت ختم ہو گئے ہیں۔

امریکہ کے محکمہ جنگلات USFS  کی فضاء کی گئی تحقیقات کےنتائج کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں صرف رواں سال میں 62 ملین  اور حالیہ 6 سال میں 102 ملین سے زائد درخت سوکھ گئے ہیں۔

لائیو سائنس  انٹر نیٹ سائٹ کی خبر کے مطابق ریاست میں رواں سال کے دوران درختوں کے نقصان میں سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

USFS کے حکام نے کہا ہے کہ درخت سائنس دانوں کی پیشین گوئیوں سے زیادہ تیز رفتاری سے خشک ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں مزید لاکھوں درخت خشک ہو جائیں گے۔

سائنس دانوں کے مطابق قحط نے 7.7  ملین ایکڑ جنگلاتی اراضی کو متاثر کیا ہے اور علاقے کے ایکو لوجک  توازن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔



متعللقہ خبریں