امریکہ: ٹرمپ نے جمیز میٹس کو وزیر دفاع نامزد کردیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق جنرل جیمز میٹس کو اپنی مجوزہ کابینہ کے لیے بطور وزیر دفاع نامزد کیا ہے تاہم ان کے اس عہدے پر فائز ہونے کے لیے قانون میں ترمیم کرنا ہو گی

622334
امریکہ: ٹرمپ نے جمیز میٹس کو وزیر دفاع  نامزد کردیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق جنرل جیمز میٹس کو اپنی مجوزہ کابینہ کے لیے بطور وزیر دفاع نامزد کیا ہے تاہم ان کے اس عہدے پر فائز ہونے کے لیے قانون میں ترمیم کرنا ہو گی۔

ٹرمپ نے گزشتہ روز اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران اپنی مجوزہ کابینہ کے لیے نامزد وزیر دفاع کے نام کا اعلان کیا۔

اس سے پیشتر کہا جا رہا تھا  کہ جیمز میٹس نو منتخب صدر کی مجوزہ کابینہ میں وزیر دفاع ہوں گے۔

 جیمز میٹس افغانستان اور عراق کی جنگوں کے دوران امریکی دستوں  کے کمانڈر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں