امریکہ : دو حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک ایک زخمی

امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور میسوری میں دو مختلف واقعات میں پولیس کو ہدف بنایا گیا  جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے

615401
امریکہ : دو حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک ایک زخمی

امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور میسوری میں دو مختلف واقعات میں پولیس کو ہدف بنایا گیا  جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

پہلا حملہ ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک پولیس اہلکار پر اس وقت کیا گیا جب وہ پولیس ڈائریکٹریٹ کے سامنے  پارک کی ہوئی  پولیس گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا۔

حملہ آوروں نے گاڑی  کے شیشے سے دو دفعہ فائر کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس حکام نے مشتبہ شخص کی ویڈیو نشر کر دی ہے۔

دوسرا واقعہ میسوری میں پیش آیا، واقعے میں ایک پولیس اہلکار اپنی گاڑی کے اندر بیٹھا  ٹریفک  جام کے دوران انتظار کر رہا تھا جب اس پر فائرنگ کی گئی۔

زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

ابھی اس بارے میں کوئی حتمی بات معلوم نہیں ہے کہ آیا یہ واقعات نسلیت پرستی پر مبنی ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ ماہِ جولائی سے لے کر اب تک امریکہ میں پولیس پر کئے گئے حملوں میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں