ٹرمپ کرسی توسنبھالیں،حقائق کیا ہیں واضح ہو جائے گا:اوباما

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں کی گئی باتیں اور حکمرانی دو مختلف چیزیں ہیں لہذا ضروری نہیں کہ  بلند دعوے  بہتر پالیسیوں کی غمازی کرتے ہوں

610720
ٹرمپ کرسی توسنبھالیں،حقائق کیا ہیں واضح ہو جائے گا:اوباما
Obama, Trump'ın başkanlığından kaygılı.jpg

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ  بلند دعوے  بہتر پالیسیوں کی غمازی کرتے ہوں۔

 اُنھوں نے  باور کیا کہ وائٹ ہاؤس آنے کے بعد منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا فوری طور پر حقائق سے واسطہ پڑے گا۔

امریکی صدر  نے کہا کہ انتخابی مہم میں کی گئی باتیں اور حکمرانی دو مختلف چیزیں ہیں    امریکی  عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور  ٹرمپ اگلے صدر ہوں گے۔

گزشتہ ہفتے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار، ہیلری کلنٹن کی شکست کے بعد وہ گزشتہ  روز وائٹ ہاؤس میں پہلی اخباری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

 یاد رہے کہ صدر اوباما اور نو منتخب صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہو چکی ہے۔ 
صدر نے کہا کہ  نو منتخب صدر نظریاتی نہیں بلکہ عملی شخص ہیں جو اُن کے لیے بہتر ہے جب تک اُنھیں بہتر لوگوں کا ساتھ حاصل رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں