نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 2 افراد ہلاک

نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

609933
نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 2 افراد ہلاک
yeni zelanda deprem.jpg

نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ 

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.8  شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور 2 افراد ہلاک ہوگئے  اس زلزلے کے بعد 6٫2 کی شدت کا ایک جھٹکہ محسوس کیا گیا ۔ حکام نے سونامی الرٹ بھی جاری کردیا۔   زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دور شمال مشرق میں 91 کلومیٹر اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث پیدا ہونے والی سونامی نیوزی لینڈ کے شمال مشرقی علاقوں سے ٹکرا گئی  ہے جب کہ اس دوران  تقریبا 3 فٹ اونچی لہریں اٹھیں، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ 2011 میں 6.3 شدت کے زلزلے نے کرائسٹ چرچ میں شدید تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں