میری شکست کی ذمہ دار ایف بی آئی ہے: کلنٹن

امریکہ میں ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخاب میں اپنی شکست کا ذمہ دار ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی کو قرار دیا ہے۔

609534
میری شکست کی ذمہ دار ایف بی آئی ہے: کلنٹن

امریکہ میں ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخاب میں اپنی شکست کا ذمہ دار ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی کو قرار دیا ہے۔

گزشتہ  روز  اپنی مہم کے عطیات دینے والوں سے فون پر بات کرتے ہوئے کلنٹن کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے ان کی نجی ای میلز کی تحقیقات کے اعلان کے باعث ان کی مہم متاثر ہوئی ۔

انتخابات سے قبل قومی سطح پر ہونے والے رائے عامہ کے تمام جائزوں میں ہیلری کلنٹن کو ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل رہی لیکن گزشتہ  منگل کو ہونے والے انتخابات میں ٹرمپ فاتح قرار پائے۔

کلنٹن کا کہنا تھا کہ رائے عامہ کے جائزوں کا تجزیہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ انتخابات سے 11 روز قبل نئی ای میلز کی تحقیقات کے لیے کومی کی طرف سے کانگریس کو لکھا گیا خط تباہ کن ثابت ہوا جو کہ  نتائج پر اثر انداز بھی ہوا۔

 



متعللقہ خبریں