شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ایک رپورٹ

بان  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کو  کیمیاوی  ہتھیاروں پر  پابندی عائد کرنے والی    تنظیم    کی رپورٹ کا حوالہ دینے  والے ایک    خط کو پیش کیا

606078
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ایک رپورٹ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل  بان کی مون  نے    شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال   کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بان    نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کو  کیمیاوی  ہتھیاروں پر  پابندی عائد کرنے والی    تنظیم    کی رپورٹ کا حوالہ دینے  والے ایک    خط کو پیش کیا۔

سیکرٹری جنرل  نے اپنے خط میں     کیمیائی  ہتھیاروں کے  استعمال کے'  شام یا پھر   دنیا کے کسی دوسرے علاقے میں آج یا پھر آئندہ کے ایام میں    ایک نارمل  سطح پر آ سکنے '  پر   اپنے گہرے خدشات   کو زیرِ لب    لاتے ہوئے  کہا ہے کہ ان  ہتھیاروں  کا استعمال  کرنے  والوں کو جواب دہ ہونا  پڑے گا۔

بان نے وضاحت کی ہے کہ   23 ستمبر اور 22 اکتوبر  کے  درمیانی  عرصے  سے تعلق  رکھنے والی   رپورٹ  کے مطابق   ایک   تحقیقاتی وفد   کی جانب سے  کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیے   جانے  پر مبنی 4 دعووں  کا جائزہ    لیا  گیا ہے اور شامی حکومت کی درخواست پر     دو اگست  کو حلب میں   کیمیائی مادے استعمال     کیے  جانے  کے دعوے پر تفتیش  شروع کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں