نائیجریا میں بوکو حرام سے راہ فرار کرنے والی خواتین سےکیمپ میں جنسی زیادتی

سی این این  کی خبر کے مطابق  اس بارے میں نائیجریا کے صدر محمدو  بخاری  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے  ان الزامات پر اپنے شدید خدشات کا اظہار کیا  اور اس بارے میں فوری طور پراقدامات  کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں

603883
نائیجریا میں بوکو حرام  سے راہ فرار کرنے والی خواتین سےکیمپ میں جنسی زیادتی

نائیجریا میں دہشت گرد تنظیم  بوکو حرام کی وحشت سے فرار ہونے  میں کامیاب  ہونے والی خواتین اور بچوں  کے ایک کیمپ میں  قیام کے دوران   عصمت دری کیے جانے کا  دعویٰ کیا گیا ہے۔

ہیومن رایٹس واچ  کے مطابق بوکو  حرام سے راہ فرار اختیار  کرتے ہوئے   مودی گوری  کیمپ  میں مقیم  خواتین اور بچوں کی پولیس  اور فوجیوں نے   جنسی لحاظ سے تشدد کیا۔

جن خواتین  کی عصمت دری کی گئی ہے ان میں سے زیادہ تر حاملہ ہیں  جنہوں نے بعد میں   کیمپ ترک کردیا ۔

سی این این  کی خبر کے مطابق  اس بارے میں نائیجریا کے صدر محمدو  بخاری  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے  ان الزامات پر اپنے شدید خدشات کا اظہار کیا  اور اس بارے میں فوری طور پر  اقدامات  کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ہیومین رائٹس واچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں 43 خواتین  اور آٹھ بچوں  کے ساتھ جنسی زیادتی  کی گئی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق  خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے سے قبل ان کو  ادویات دیے جانے کا بھی دعویٰ  کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان خواتین   میں سے 37 کو  شادی  کرنے کے بہانے سے ورغلایا گیا ہے اورچند ایک  سے غذا فراہم کرنے   کے وعدے کیے گئے ۔



متعللقہ خبریں