انڈو نیشیا میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 51 تک پہنچ گئی

جکارتہ پوسٹ کے مطابق آج  سمندر  سے  مزید 30 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ    تلاش  و بسیار کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈوبنے والی کشتی پر 93 افراد سوار تھے اور يہ ملائيشيا سے انڈونيشيا کے جزيرے باٹام کے سفر پر گامزن تھی جب بدھ کی صبح يہ حادثہ پيش آيا تھا

603841
انڈو نیشیا میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 51 تک پہنچ گئی

انڈو نیشیا  کے  شمال  میں  واقع باٹام جزیرے   کے کھلے سمندر میں دو روز قبل   غیر قانونی   مزدوروں کو  لے جانے والی  کشتی کے   ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  51 تک  جا پہنچی ہے۔

جکارتہ پوسٹ کے مطابق آج  سمندر  سے  مزید 30 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ    تلاش  و بسیار کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈوبنے والی کشتی پر 93 افراد سوار تھے اور يہ ملائيشيا سے انڈونيشيا کے جزيرے باٹام کے سفر پر گامزن تھی جب بدھ کی صبح يہ حادثہ پيش آيا تھا ۔

مقامی پوليس نےاسی رو ز  بيس افراد کی لاشيں نکال لی تھیں  جبکہ انتاليس کو بچا ليا  گیا تھا ۔ تيس سے زائد لاپتہ افراد کی لاشیں آج نکالی گئی ہیں۔ پوليس کو شبہ ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اور اسی وجہ سے حادثہ پيش آيا

ڈوبنے والے تمام مزدور غیر قانونی طور پر انڈونیشا  میں مقیم ہیں۔



متعللقہ خبریں