سینٹس ڈے کی رسم جان لیوا ثابت ہوئی، برازیل
غار کے جزوی طور پر زمین بوس ہونے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں
601988
برازیل کے صوبے توکانتس میں سینٹس ڈے کے موقع پر منعقدہ مذہبی رسم کی میزبانی کرنے والے ایک غار کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
امدادی ٹیم کے افسر کا کہنا ہے کہ سانٹا ماریہ شہر کی تقریب میں 50 افراد شریک تھے۔
غار کے جزوی طور پر زمین بوس ہونے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔