ہیلری کلنٹن ای میلز سے متعلق نئی تحقیقات کے بارے میں پُر اعتماد

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے کانگریس کو بتایا کہ ادارہ ہلیری کلنٹن کی ای میل کے معاملے کی تحقیقات دوبارہ کھول رہا ہے۔ کومی نے کہا کہ تفتیش کار اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا ان میلز میں خفیہ معلومات تو نہیں

600266
ہیلری کلنٹن ای میلز سے متعلق نئی تحقیقات  کے بارے میں پُر اعتماد

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن  کا کہنا ہے کہ  انہیں یقین ہے کہ ای میلز کے معاملے پرایف بی آئی کی دوبارہ تحقیقات سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے نئی انکوائری کے لیے ہلیری کلنٹن کو بلوایا ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے کانگریس کو بتایا کہ ادارہ ہلیری کلنٹن کی ای میل کے معاملے کی تحقیقات دوبارہ کھول رہا ہے۔

کومی نے کہا کہ تفتیش کار اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا ان میلز میں خفیہ معلومات تو نہیں۔

ہلیری کلنٹن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ اس تفتیش کے نتائج اس سے پہلے کی جانے والی تحقیقات سے مختلف نہیں ہو گے کہ ان پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

کلنٹن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نئی تفتیش کے بارے میں امریکی عوام کے سامنے وضاحت کریں۔

ایف بی آئی نے پہلے ہی سے بتا رکھا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے نجی سرور پر حساس معلومات موجود تھیں۔

کومی نے کانگریس کو جو خط لکھا ہے وہ انتہائی مبہم ہے۔ اس میں اس 'غیر متعلقہ معاملے' کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ معاملہ دوبارہ کھولا گیا ہے۔یہ بات واضح ہے کہ انتخابات عین سر پر ہونے کے موقعے پر نئی تفتیش کھلنے سے کلنٹن کو نقصان پہنچے گا۔ اگر وہ جیت جاتی ہیں تب بھی ان کی صدارت پر اس تنازعے کے سائے ایک لمبے عرصے تک چھائے رہیں گے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کی جانب سے اپنا نجی ای میل سرور چلانے کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد سے ووٹروں کے ان پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔



متعللقہ خبریں