ہیلری کلنٹن کے خلاف ایف بی آئی کی نئی تفتیش
ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز میں ایک نئے مقدمے کے حوالے سے کیمیونیکشن کرنے کا تعین ہوا ہے
599454
متحدہ امریکہ میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو انتخابات سے 11 روز قبل ایک دھچکہ لگا ہے۔
ایف بی آئی نے کلنٹن کے دور وزارت خارجہ میں ذاتی ای۔ میل ایڈرس سے حکومت کی خفیہ معلومات کے حوالے سے ای میلز بھیجنے سے متعلق تفتیش دوبارہ شروع کر دی ہے۔
ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز میں ایک نئے مقدمے کے حوالے سے کیمیونیکشن کرنے کا تعین ہوا ہے۔
ہم ان ای میلز میں سرکاری معلومات کی موجودگی کے حوالے سے تفتیش کریں گے۔
تازہ سرویز کے مطابق ہیلری کلنٹن اپنے خریف ڈونلڈ ٹرمپ سے 5 پوائنٹس آگے ہیں۔
تا ہم یہ نئی صورتحال کلنٹن کی حمایت میں کمی آنے کا موجب بنی ہے۔