امریکہ:کلنٹن کو واضح برتری حاصل،صدر بننے کے قومی امکانات

امریکہ میں  آٹھ نومبر سے پہلے کے آخری دِنوں کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ہیلری کلنٹن اور ری پبلیکن  امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی تمام  تر توجہ نام نہادکانٹے کے مقابلے والی ریاستوں پر ہے جو امریکہ کے آئندہ صدر کا فیصلہ کریں گی

597064
امریکہ:کلنٹن کو واضح برتری حاصل،صدر بننے کے قومی امکانات

امریکہ میں  آٹھ نومبر سے پہلے کے آخری دِنوں کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ہیلری کلنٹن اور ری پبلیکن  امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی تمام  تر توجہ نام نہادکانٹے کے مقابلے والی ریاستوں پر ہے جو امریکہ کے آئندہ صدر کا فیصلہ کریں گی۔

ہر چار  سال بعد 50 ریاستوں میں سے عموماً دو تہائی ایک یا دوسری جماعت کی حمایت کرتی ہیں باقی بچنے والی ایک درجن یا کم و بیش ریاستیں وہ ہوا کرتی ہیں جو خاص توجہ طلب ہوتی ہیں۔

صدارتی انتخابی مہم کے آخری دِنوں کے دوران، کلنٹن اور ٹرمپ بار بار اِنہی چند ریاستوں میں ڈیرے ڈالتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کے عہدے کے امیدوار اکثر اوہائیوِ، فلوریڈا اور نارتھ کیرولینا کے علاوہ چند دیگر ریاستوں کے چکر کاٹ رہے ہیں جن کا انتخابی دن کے حوالے سے ایک اہم کردار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخاب میں اب صرف دو ہفتوں کا وقت ہی رہ گیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ٹیم نے یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ رپبلکن امیدوار ہلیری کلنٹن سے پیچھے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے  نگراں  نے کہا ہے کہ کلنٹن کو بعض معاملات میں سبقت حاصل ہے

 امریکی  ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تاریخ کا سب سے بڑا انتخاب ہو گا  اور ایک خاتون امریکہ کی پہلی صدر بن جائیں گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں