شامی جنگ کے نتائج خطرناک ہونگے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں جاری جنگ کے نتائج ہولناک آئیں گے

594058
شامی جنگ کے نتائج  خطرناک ہونگے: بان کی  مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں جاری جنگ کے نتائج ہولناک آئیں گے۔

یاد رہے کہ  روس اورشامی فوجی کی بمباری سے اب تک 500 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔

کینیڈا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شام کے شہر حلب کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں تعطل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بان کی مون کا کہنا تھاکہ مشرقی حلب میں فضائی حملوں کےنتائج ہولناک ہیں، روسی اورشامی فوج کی بمباری میں اب تک500 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

بان کی مون نے کہا کہ سات جولائی کے بعد کوئی امدادی قافلہ حلب میں داخل نہیں ہوسکا اور  وہاں اکتوبرکے آخر سے خوراک کا ذخیرہ ختم ہوجائےگا۔

اجلاس میں شریک روسی مندوب کا کہنا تھاکہ حیران کن  بات تو یہ ہے  کہ  شام میں دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پرزورنہیں دیاجارہاہے اوربان کی مون سمیت کسی بھی  رکن نے دہشت گردتنظیموں سےمتعلق ایک لفظ نہیں کہا ۔

 

 



متعللقہ خبریں