مذہب مخالف جنونیت کینیڈا میں بھی پھیل گئی،مسجد پر حملے

کینیڈا  کے صوبے البرٹا کے شہر کالگری میں ایک مسجد پر پتھر برسائے گئے اور قرآن کریم کے نسخے شہید کیے گئے

591046
مذہب مخالف جنونیت کینیڈا میں بھی پھیل گئی،مسجد پر حملے

کینیڈا  کے صوبے البرٹا   کے شہر کالگری میں    ایک مسجد پر پتھر برسائے گئے۔

  بتایا گیا ہےکہ یہ مسجد    کالگری انجمن اسلامی  کی زیر نگرانی قائم ہے  جس پر حملہ ہوا ۔

 انجمن اسلامی کے صدر ڈاکتر عبدالرحمن    نے  اپنے ایک بیان مین کہا کہ  ہم ہمسائیگی  کے اعلی  آداب اور   باہمی رواداری  کے تحت یہاں مقیم ہیں جہاں اس قسم کا واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا لہذا  اس حملے کی وجہ سے  سمجھ سے بالا تر ہے اور ہم اس کی شدیدمذمت کرتےہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی کالگری میں بھی گزشتہ ہفتے  حملے میں   ایک مسجد   کے داخلی دروازے کے شیشے توڑ دیئے گئے تھے  اور مسجد میں موجود قرآن  کریم کے نسخے شہید کرتے ہوئے  ایک نفرت آمیز خط چھوڑا گیا تھا۔

اس سے پیشتر کالگری یونیورسٹی  کے مرکزی احاطے میں  اسلام مخالف مظاہرہ کرتےہوئے  قرآن کریم  اور  حضرت محمد کے خلاف تحقیر آمیز  پوسٹرز آویزاں کیے گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں