انتونیو گوٹیرس کو اقوام متحدہ کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتونیو گوٹیرس کو اس عالمی ادارے کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا ہے جو کہ یکم جنوری سن 2017 سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے

589285
انتونیو گوٹیرس کو اقوام متحدہ کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتونیو گوٹیرس کو اس عالمی ادارے کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے صدر پیٹر تھامسن نے اِس موقع پر گوٹیرس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذہانت، بردباری اورقائدانہ صلاحیتوں  کا ایک مجسم پیکر ہیں۔

67 سالہ گوٹیرس یکم جنوری 2017 سے بان کی مون کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پرتگال کے سابق وزیر اعظم اس عالمی ادارے کی 71 سالہ تاریخ کے نویں سیکریٹری جنرل ہوں گے۔



متعللقہ خبریں