یہ ڈریسنگ رومز میں کی جانے والی گفتگو جیسی ایک گفتگو ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

بل کلنٹن نے گالف کے میدان میں میرے الفاظ سے زیادہ بُرے الفاظ استعمال کئے تھے لیکن پھر بھی اگر کسی کو میرے الفاظ سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔ ٹرمپ

585744
یہ ڈریسنگ رومز میں کی جانے والی گفتگو جیسی ایک گفتگو ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ میں صدارتی انتخابات میں گنتی کے دن رہ گئے ہیں اور اس دوران ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ایک تواتر سے مباحث کا مرکز بن رہے ہیں۔

اس دفعہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 11 سال قبل خواتین سے متعلق  کہے گئے تحقیر آمیز الفاظ کی ویڈیو کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ٹرمپ اور ٹیلی ویژن کے کمپئیر بِلی بُش ایک بس میں سفر کر رہے ہیں اور لیپل مائیکروفون کے کھلا ہونے کا احساس کئے بغیر بات چیت کر رہے ہیں۔

اس دوران بس سے باہر نصب کیمرہ دونوں کی گفتگو کو ریکارڈ کر رہا  تھا۔

گفتگو کے دوران ٹرمپ نے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات کو بیان کیا اور عورتوں کے بارے میں ہتک آمیزاور غیر مہذب الفاظ استعمال کئے۔

ویڈیو کی اشاعت کے بعد ٹرمپ نے تحریری شکل میں معذرت طلب کی ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ڈریسنگ رومز میں کی جانے والی گفتگو جیسی ایک گفتگو ہے اور کئی سال قبل کی گئی ہے۔ بل کلنٹن نے گالف کے میدان میں میرے الفاظ سے زیادہ بُرے الفاظ استعمال کئے تھے لیکن پھر بھی اگر کسی کو میرے الفاظ سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔

تاہم یہ بیان  ٹرمپ کے لئے مزید وبال جان بن گیا ہے۔

رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے تحقیر آمیز اور غیر اخلاقی الفاظ کے خلاف   ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے الفاظ ناقابل قبول اور نہایت کریہہ ہیں اور یہ الفاظ اس شخص کی ترجمانی نہیں کرتے کہ جسے میں جانتی ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ میلانیا نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ معاشرہ میرے شوہر کو ایک لیڈر کے طور پر دیکھتا ہے اور  اس کی معذرت کو قبول کر لے گا۔



متعللقہ خبریں