ٹرمپ کو نیا دھچکہ،اپنی ہی جماعت کے لوگ دغا دے گئے

بتایا گیا ہے کہ سینیٹ اور کانگریس   کے  30سابقہ ریپبلکن  ارکان نے  ٹرمپ کے بیانات اور ملک کو نقصان پہنچانے کے خطرات کے پیش نظر حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے

584601
ٹرمپ کو نیا دھچکہ،اپنی ہی جماعت کے لوگ دغا دے گئے

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں  ریپبلیکن پارٹی کے   امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ     کو ایک نیا دھچکہ پہنچا ہے ۔

 معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ اور کانگریس   کے  30سابقہ   ریپبلکن  ارکان نے  ٹرمپ کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

 ان ارکان نے  ایک مشترکہ اعلامیئے پر دستخط کرتےہوئے   بتایا کہ  ٹرمپ نے  اپنی انتخابی مہم کے دوران کانگریس  کے قواعد اور اس کی  سیاسی اقدار کا مذاق اڑایا تھا   جس پر   یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سابق ارکان نے  کہا ہے کہ  ٹرمپ صدر بننے کے  اہل نہیں ہیں لہذا ان کی حمایت کرنا  مناسب نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان ارکان کا کہنا تھا  کہ      ٹرمپ  کے بجائے کلنٹن  کو ووٹ دینےکے بارے میں  بھی تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب ٹرمپ   نے ریاست نیواڈا   کی انتخابی مہم کے دوران  ایک نیا مضحکہ خیز بیان دیتےہوئے کہا کہ 8 نومبر کو ہر امریکی ووٹ ڈالے گا خواہ کوئی بستر مرگ پر  ہی کیوں  نہ ہو۔



متعللقہ خبریں