اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اجلاس  کا مطالبہ روس نے   پیش کیا ہے  جبکہ مستورا  اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کے ارکان کو   ٹیلی کانفرس کے ذریعے    جنیوا سے معلومات   فراہم کریں    گے

584634
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل     نے  شام کے معاملے پر    غور کرنے  کے زیر  مقصد    ایک ہنگامی    اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام  متحدہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں      بتایا گیا ہے کہ یہ اجلاس     بند کمرے میں آج   بعد از دوپہر  منعقد ہو گا۔

بتایا   گیا ہے کہ   اجلاس  کا مطالبہ روس نے   پیش کیا ہے  جبکہ مستورا  اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کے ارکان کو   ٹیلی کانفرس کے ذریعے    جنیوا سے معلومات   فراہم کریں    گے۔

ہنگامی اجلاس کا فیصلہ نمائندہ      خصوصی برائے شام  اسٹیفن دی  مستورا   کے   انتباہ  کہ"  حلب رواں سال کے آخیر تک  صفحہ ہستی سے  مٹ جائیگا "کے بعد    کیا گیا ہے۔

روسی  اور شامی انتظامیہ کے  لڑاکا طیارے روزانہ     اس شہر کو  شدید بمباری  کا نشانہ بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ  مستورا نے  روس اور  شامی انتظامیہ   کی جانب سے  تقریباً  900 افراد پر مشتمل النصرہ  محاذ  کو   منتشر کرنے کے  زیر مقصد   مشرقی حلب میں   ایک لاکھ  بچوں پر مشتمل   دو لاکھ 75 ہزار شہریوں پر     حملوں   کی شدید مذمت کی تھی۔

انہوں نے   اس بمباری سے    مشرقی حلب   کے چند ماہ کے اندر   کھنڈر میں  بدل جانے    پر  خبر دار کرتے ہوئے   کہ"  ہم ، آپ   اور پوری دنیا کرسمس  مناتے وقت     ایک شہر   صفحہ ہستی سے مٹ  رہا ہو گا۔

دوسری جانب روس کے اقوام متحدہ  میں  مستقل نمائندے        نے مستورا کی   نکتہ چینیوں  کے حوالے سے سوالات کا جواب دینے سے  گریز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں