لبریشن فلیٹ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک لیا گیا

تل ایبیب انتظامیہ ، زیتونہ نامی بحری جہاز کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے کر اسے اشڈوڈ بندرگاہ  کی طرف لے گئی ہے

583824
لبریشن فلیٹ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک لیا گیا

اسرائیل کی غزہ کے گرد کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے  عازم سفر ہونے والے لبریشن فلیٹ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک لیا گیا ہے۔

تل ایبیب انتظامیہ ، زیتونہ نامی بحری جہاز کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے کر اسے اشڈوڈ بندرگاہ  کی طرف لے گئی ہے۔

بحری جہاز کو تل ایبیب کی جنوبی بندرگاہ کی طرف لے جا نے کے دوران اسرائیلی بحری بیڑے کے ایک جہاز اور کوسٹل سکیورٹی بوٹ نے جہاز کی ہمراہی کی۔

توقع ہے کہ بندرگاہ پر لائی جانے والی ایکٹیوسٹوں کو پوچھ گچھ کے بعد ملکی سرحدوں سے باہر نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ زیتونہ نامی یہ جہاز غزہ کی رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے 14 ستمبر کو اسپین سے عازم سفر ہوا تھا۔

جہاز میں ترکی، کینیڈا، میکسیکو، اسپین، ناروے، امریکہ اور آسٹریلیا جیسے مختلف ممالک سے 13 خواتین موجود ہیں۔

سول سائٹیوں کے تعاون سے عازم سفر ہونے والا یہ لبریشن فلیٹ  اپنی اس سے قبل کی کوششوں میں ناکامی کے بعد اس دفعہ عورت کی قوت سے غزہ تک پہنچنے کا ہدف رکھتا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ کے گرد کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے دنیا کے متعدد مقامات سے ایکٹیوسٹ عازم سفر ہوتے ہیں لیکن کسی کو بھی اسرائیل کی طرف سے اجازت نہیں دی جاتی۔



متعللقہ خبریں