گوتریس اگلے سیکریٹری جنرل ہو سکتے ہیں: روسی ایلچی

روسی ایلچی چورکین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیو گوتریس ممکنہ طور پر اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل بن سکتے ہیں

583816
گوتریس اگلے سیکریٹری جنرل ہو سکتے ہیں: روسی  ایلچی

پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیو گوتریس ممکنہ طور پر اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل بن سکتے ہیں۔

اس بات کا اعلان اقوام متحدہ میں متعین  روسی سفیر وتالی چُرکین نے کیا۔

گزشتہ روز  نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سفارتکاروں نے بتایا کہ چھٹی مرتبہ ہونے والی خفیہ رائے شماری میں عالمی سلامتی کونسل میں ویٹو کی طاقت رکھنے والے کسی بھی ملک نے گوتریس  کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔ اس طرح گوتریس بان کی مُون کی جگہ سیکرٹری جنرل کے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل بان کی مون کی مدت اکتیس دسمبر 2016ء کو اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔



متعللقہ خبریں