فرانس کے برٹیگنے ساحل پر روسی بمبار طیاروں کی پرواز ،فرانسیسی فضائیہ

فرانسیسی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے برٹیگنے ساحل پر پرواز کرنے والے روسی بمبار طیاروں کو فرانسیسی طیاروں نے مار بھگایا ہے ۔

583194
فرانس کے برٹیگنے ساحل پر روسی بمبار طیاروں کی پرواز ،فرانسیسی فضائیہ

فرانسیسی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ستمبر کے اواخر میں فرانس کے برٹیگنے ساحل پر پرواز کرنے والے روسی بمبار طیارے کو فرانسیسی طیاروں نے مار بھگایا ہے ۔

 فرانسیسی فضائیہ کے پریس مرکز کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے روسی ٹوپولیف ۔ 160 قسم کے دوجنگی طیاروں   کیطرف سے  22 ستمبر کو شمالی ناروے کے بعد آئر لینڈ اور پھر فرانس کے ساحل پر  پرواز کی راڈر سے نشاندہی کی گئی  جس کے بعد فرانسیسی جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کا راستہ روکا اور انھیں عالمی فضائی حدود تک لے گئے ۔  روسی طیارے بعد میں اسپین کی فضائی میں داخل ہو گئے اور اس کے بعد آئر لینڈ سے گزر کر وہ روس واپس چلے گئے ۔

فرانسیسی پریس کیمطابق  نیٹو کے مشترکہ دفاعی نظام  کیساتھ قبل از وقت انتباہی سسٹم کی مدد سے  فرانس برطانیہ ،اسپین اور ناروے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیاروں کیخلاف مشترکہ مداخلت  کی جاتی ہے ۔

فرانسیسی جنگی طیاروں نے 17 فروری کو شمالی علاقے ٹوگیٹ  پر پرواز کرنے والے روسی بمبار طیاروں کا تعاقب کر تے ہوئے انھیں اپنی فضائی حدود سے باہر نکال دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں