صدر پوٹن کیطرف سے 12 میلین افراد کے لیے ایک زیر زمین پناہ گاہ کی تعمیر

روس اور متحدہ امریکہ کے درمیان   پیدا ہونے والی کشیدگی نے ایٹمی تعلقات کو بھی متاثر کیا ہے ۔

582730
صدر پوٹن کیطرف سے  12 میلین افراد کے لیے ایک زیر زمین پناہ گاہ کی تعمیر

روس اور متحدہ امریکہ کے درمیان   پیدا ہونے والی کشیدگی نے ایٹمی تعلقات کو بھی متاثر کیا ہے ۔

 برطانوی پریس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ روس نے امریکہ کیطرف سے ممکنہ ایٹمی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے بعض تدابیر اختیار کی ہیں ۔ روسی صدر  ولادیمر پوٹن   نے ممکنہ ایٹمی  جنگ   کا مقابلہ کرنے کے لیے 12 میلین افراد کے لیے ایک زیر زمین پناہ گاہ تعمیر کروائی ہے ۔

 دریں اثناء روسی صدر  ولادیمر پوٹن  نے   روس  اور امریکہ  کے  درمیان  پلوٹونیم کو ناکارہ بنانے  کے   معاہدے کو ملتوی     کیے جانے پر مبنی  ایک     قرار داد   پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس  فیصلے  کا یہ جواز پیش کیا گیا ہے کہ "بعض شرائط میں بنیادی   تبدیلیوں اور امریکہ کے روس  سے دشمنانہ مؤقف  کے نتیجے میں  سڑیٹیجک   استحکام کے  خلاف  خطرات   سامنے  آئے ہیں۔"

ایک دوسرا   جواز یہ  ہے کہ "امریکہ  نے   پلوٹونیم کو تباہ کرنے کے حوالے سے  اپنے وعدے  پورے نہیں کیے۔"

واضح رہے کہ  دونوں ملکوں  کے درمیان  29  اگست  سن 2000 کو  پلوٹونیم   کے ذخائر میں   کمی لانے کے معاملے  پر ایک  معاہدہ طے پایا تھا۔



متعللقہ خبریں