روس اور امریکہ کے شام کے حوالے سے تعلقات تا حال ختم نہیں ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے بیچ  سفارتی تعلقات  تا حال    منقطع نہیں ہوئے، ہمارے دروازے  فی الحال  مکمل طور پر  بند نہیں  ہوئے

580740
روس اور امریکہ کے شام کے حوالے سے تعلقات تا حال ختم نہیں ہوئے،  ترجمان دفتر خارجہ

امریکی   دفتر ِ خارجہ کے  ترجمان مارک ٹونر   نے   روس  اور شام   کے بارے میں سفارتی تعلقات کو تا حال   ختم نہ کرنے   کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "روس اور ہمارے  سامنے مختلف  متبادل   پائے جاتے ہیں۔"

ٹونر نے یومیہ پریس کانفرس میں  واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان  شام      کے   حوالے سے تناؤ  کے  معاملے   پر معلومات  فراہم کرتے ہوئے  بتایا کہ   وزیر خارجہ  جان کیری نے  اسرائیل سے واپسی کے  دوران روسی ہم منصب  سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر  بات چیت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان دونوں ملکوں کے بیچ  سفارتی تعلقات  تا حال    منقطع نہیں ہوئے، ہمارے دروازے  فی الحال  مکمل طور پر  بند نہیں  ہوئے،  تا ہم       روس کے  شام میں ہمارے خواہش کردہ اقدامات  نہ اٹھانے   کی بنا پر     باہمی تعلقات  کا خاتمہ  عنقریب ہے۔

ہمارے سامنے مختلف متبادل  پائے جاتے ہیں، جن میں   سے اکثر کا نتیجہ  اچھا نہیں ہے۔  ہم  روس کے بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کا واضح طور پر مشاہدہ کرنے کے متمنی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام میں  فریقین کے درمیان  کشیدگی      میں مزید  اضافے    پر  ہم خدشات رکھتے ہیں ، ہم اس   تناؤ میں  اضافے کے  ہر گز  حق میں نہیں ہیں۔  لیکن  اگر سفارتی تعلقات    منقطع ہو گئے تو اس کا نتیجہ یہی  ہو گا۔



متعللقہ خبریں