امریکہ:صدارتی امیدواروں کا پہلا ٹی وی مناظرہ،گرما گرم بحث کی نذر ہوگیا

امریکہ  کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل رپبلکن اور ڈیموکریٹ امیدواروں کے درمیان ملازمتوں، نسل پرستی اور عراق جنگ کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی

577655
امریکہ:صدارتی امیدواروں کا پہلا ٹی وی مناظرہ،گرما گرم بحث کی نذر ہوگیا

امریکہ  کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل رپبلکن اور ڈیموکریٹ امیدواروں کے درمیان ملازمتوں، نسل پرستی اور عراق جنگ کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی۔

اطلاع  کے مطابق نیویارک میں صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والا پہلا مباحثہ 90 منٹ جاری رہا۔

رپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برے تجارتی معاہدوں کی وجہ سے ملک میں ملازمتوں کے مواقع ختم ہو رہے ہیں۔

اُن کی حریف ڈیموکریٹس کی اُمیدوار ہلیری کلنٹن نے وعدہ کیا کہ اگر وہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوتی ہیں تو وہ ملک میں ایک کروڑ ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گی اور ملک میں سرمایہ کاری بڑھائیں گی۔

سابق سیکریٹری خارجہ کلنٹن نے روس کے صدر ولادیمیر   پوٹن کی تعریف کرنے پر بھی  ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ افریقی نژاد امریکیوں کی زندگی امریکہ میں ’جہنم‘ ہے کیونکہ اُن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

سیاہ فام افراد پر پولیس کے حملوں کے بارے ٹرمپ نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہی اس مسئلے کا حل ہے۔

ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ نظام قانون  میں اصلاحات متعارف کروائیں گی  تاکہ   ناانصافیوں کا ازالہ ہو سکے۔

 

 



متعللقہ خبریں