پاکستان اور بھارت تشدد ترک کر کے اختلافات کا حل سفارتی طریقے سے نکالیں: جوش ارنسٹ

ترجمان نے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت تشدد کو ترک کر کے تمام مسائل اور اختلافات کا حل سفارتی طریقے سے نکالیں

576783
پاکستان اور بھارت تشدد ترک کر کے اختلافات کا حل سفارتی طریقے سے نکالیں: جوش ارنسٹ

ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا دنیا میں کسی بھی جگہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے. ترجمان نے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت تشدد کو ترک کر کے تمام مسائل اور اختلافات کا حل سفارتی طریقے سے نکالیں . پاک بھارت اختلافات کا حل تشدد نہیں بلکہ بات چیت میں ہے . مذاکرات سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا. انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، امید ہے کہ دونوں ممالک ایسی پیش رفت جاری رکھیں گے جس سے خطے میں استحکام آئے۔ ایک سوال کے جواب میں جوش آرنسٹ کا کہنا تھا کہ حال میں اسلام آباد یا نئی دہلی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، تاہم اس بارے میں محکمہ خارجہ سے پوچھا جائے ۔



متعللقہ خبریں