داعش کا ایک اہم سرغنہ ہلاک
وزیر اظلاعات کے درجے کا داعش کی شوریٰ کونسل کا رکن، خونخواری سے قتل کی ویڈیوز بنانے کے شعبے کا انچارج اور گزشتہ ماہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے جنگی حکمت عملی کے ماہر ابو محمد الاعدنانی کا قریبی ساتھی بھی تھا
![داعش کا ایک اہم سرغنہ ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/7640/2dd5/520a/57dcc750ad633.jpg?time=1719195992)
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اطلاع دی ہے کہ کہ شدت پسند تنظیم داعش کے اطلاعات و نشریات کے شعبے کا انچارج وائل عادل حسن سلمان الفیاض عرف ڈاکٹر وائل ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے داعش کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف برسرپیکار عالمی اتحاد ی قوتوں کے لڑاکا طیاروں نے 7 ستمبر کو داعش کے وزیر اطلاعات کو ہلاک کردیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ فیاض داعش کی شوریٰ کونسل کا رکن، خونخواری سے قتل کی ویڈیوز بنانے کے شعبے کا انچارج اور گزشتہ ماہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے جنگی حکمت عملی کے ماہر ابو محمد الاعدنانی کا قریبی ساتھی بھی تھا۔
شام میں داعش کے گڑھ الرقہ میں فضائی حملہ بڑی باریک بینی کے ساتھ مانیٹرنگ کے بعد کیا گیا۔ اہم کمانڈروں کی ہلاکتوں کے بعد شدت پسند تنظیم کی علاقوں پر قبضے، منصوبہ بندی، مالیات اور علاقے کے اندر اور باہر حملے کرنے کی صلاحیت کمزور ہوجاتی ہے ہم شدت پسندوں کو شکست دینے کے لئے جنگ میں تیزی لانے کےلئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ عدنانی کو تیس اگست کے روز ہلاک کیے جانے کی پینٹا گون نے تین روز پیشتر تصدیق کر دی تھی۔
متعللقہ خبریں
![چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں،47 افراد ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/c4c2/e712/c205/6677babf3d33c.jpg?time=1719195993)
چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں،47 افراد ہلاک
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے