ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن علیل ہو گئیں
ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے نمونیہ میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا گیا ہے
569712
امریکہ میں 8 نومبر کو متوقع صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن علیل ہو گئی ہیں۔
نیو یارک میں 11 ستمبر کے حملے کی سالانہ یاد کی تقریب میں شرکت کے دوران علیل ہونے پر کلنٹن تقریب سے قبل ازوقت رخصت ہو گئیں۔
ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے نمونیہ میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریپبلکنز کا دعوی ہے کہ کلنٹن کی صحت امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لئے سازگار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کلنٹن 2012 میں بھی بے ہوش ہو گئی تھیں جس کی وجہ معدے کے وائرس اور پانی کی شدید کمی بتائی گئی تھی۔
متعللقہ خبریں
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک
شہر کے مرکز میں افراتفری مچنے کااظہار کرنے والے واٹمائر نے علاقے کے مکینوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کی