تنزانیہ میں زلزلے سے 11 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

گزشتہ روز آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.7 نوٹ کی گئی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی وجہ سے لیک وکٹویہ کے قریب واقع متعدد مکانات منہدم ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس زلزلے کے جھٹکے برونڈی، روانڈا، یوگنڈا اور کینیا میں بھی محسوس کیے گئے

569255
تنزانیہ میں زلزلے سے 11 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

افریقی ملک تنزانیہ میں زلزلے کی تباہ کاری کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.7 نوٹ کی گئی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی وجہ سے لیک وکٹویہ کے قریب واقع متعدد مکانات منہدم ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس زلزلے کے جھٹکے برونڈی، روانڈا، یوگنڈا اور کینیا میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کینیا کے مغربی علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی ارضیاتی مرکز کے مطابق سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 27 منٹ پر آنے والے زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

خیال رہے کی مشرقی افریقہ سے زلزلے کی وجہ بننے والی ایک فالٹ لائن گزتی ہے تاہم یہاں بڑے زلزلے کبھی کبھار ہی آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں