بحیرہ اسود پر امریکی طیارے کو روسی مزاحمت کا سامنا

پنٹاگون کے ترجمان  جیف ڈیوس نے  بتایا ہے کہ ایک روسی ساختہ ایس یو  27   قسم کے طیارے نے  بحیرہ اسود پر  بین الاقوامی حدود  کے اندر امریکی پی 8 اے  فوجی طیارے    کے انتہائی قریب آتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی  جو کہ تقریباً 19 منٹ تک جاری رہی

567446
بحیرہ اسود پر امریکی طیارے کو روسی مزاحمت کا سامنا

امریکی محکمہ دفاع  کا کہنا ہے کہ  بحیرہ اسود    پر  ایک امریکی  طیارہ ،روسی  جنگی طیارے      کی مزاحمت کا  شکار ہوا ۔

 پینٹاگون کے ترجمان  جیف ڈیوس نے  بتایا ہے کہ    ایک روسی ساختہ ایس یو  27   قسم کے طیارے نے  بحیرہ اسود پر  بین الاقوامی حدود  کے اندر امریکی پی 8 اے  فوجی طیارے    کے انتہائی قریب آتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی  جو کہ تقریباً 19 منٹ تک جاری رہی ۔

 ڈیوس نے بتایا کہ بحیرہ اسود  میں  امریکی اور روسی بحری بیڑے معمول  کے مطابق اور  انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں  اپنے فرائض ادا کرتے ہیں لیکن    اس غیر معمولی  واقعے نے  ہمیں  متذبذب  کر دیا  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں