کینیڈا: مسجد کے داخلی حصے پر اسلام مخالف بینر

کینیڈا ایک موزائیک ملک ہے اور یہاں مختلف نسلوں اور مذاہب کے انسانوں  کی اجتماعی  رہائش میں خلل نہیں پڑنا چاہیے

564807
کینیڈا: مسجد کے داخلی حصے پر اسلام مخالف بینر

کینیڈا کے شہر مونٹرئیل میں ڈوروال جامع مسجد پر  ایک نسلیت پرست گروپ کی طرف سے اسلام مخالف بینر لٹکائے گئے۔

مسجد کے امام نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ  4 افراد کے ایک گروپ  نے  مسجد کے داخلی حصے پر اپنے گروپ سے متعلق بینر چسپاں کئے۔

مہمت دئیر نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ان نوجوانوں کو کوئی  آلہ کار بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا ایک موزائیک ملک ہے اور یہاں مختلف نسلوں اور مذاہب کے انسانوں  کی اجتماعی  رہائش میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

واقعے کے بعد مونٹرئیل کی پولیس مسجد میں آئی اور ضروری کاروائی کرنے کے لئے بینروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے مسجد کے سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کو بھی ثبوت کے طور تحقیقی فائل میں شامل کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں