پاپوا نیو گنی میں 6.7 کی شدت سے زلزلہ

بحرالکاہل  کے جنوب  مغرب میں واقع پاپوا نیو گنی میں ریکٹر اسکیل کے مطابق 6.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

562340
پاپوا نیو گنی میں 6.7 کی شدت سے زلزلہ

بحرالکاہل  کے جنوب  مغرب میں واقع پاپوا نیو گنی میں ریکٹر اسکیل کے مطابق 6.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکی زولوجک ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ناماتانائی جزیرے سے 39 کلو میٹر مغرب میں تھا اور زلزلے کی گہرائی 499 کلو میٹر زیر زمین  ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں  اور زلزلے کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ بھی نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ پاپوا نیو گنی میں 30 اپریل کو 6.7  کی شدت سے اور 5 مئی کو 7.2  کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

تقریباً 6 ملین کی آبادی کے ساتھ پاپوا نیو گنی "پیسیفک فائر چیمبر" کے نام سے پہچانی جانے والی آتش فشانی بیلٹ پر واقع ہے۔



متعللقہ خبریں