میکسیکو میں شدید بارشیں اور طوفان جان لیوا ثابت ہوا ہے
قومی شہری تحفظ ادارے کے رابطہ افسر کا کہنا ہے کہ پوئنلو صوبے میں 25 افراد لقمہ اجل بنے ہیں
میکسیکو کے صوبے پوئبلو اور ویرا کروز کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ٹراپیکل طوفان سے مٹی کے تودے گرنے سے 39 افراد جان بحق ہو گئے۔
قومی شہری تحفظ ادارے کے رابطہ افسر کا کہنا ہے کہ پوئنلو صوبے میں 25 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
ادارہ برائے وفاقی مواصلات کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں 24 گھنٹوں کے اندر معمول کی ایک ماہ کی حد تک بارش ہوئی جس سے دارالحکومت میکسیکو سٹی کی شاہراہیں آمدورفت کے لیے بند ہو گئی ہیں۔
خدشہ ہے کہ ملک میں بتدریج اپنے اثر کو کھونے والے ایرل طوفان کے بعد میکسیکو کے بحرالکاہل کے کنارے پیدا ہونے والا ہاویر نامی نیا طوفان باژا کیلیفورنیا جزیرہ نما علاقے کو اپنی لپیٹ میں لےلے گا۔
حکام کے مطابق ہاویر طوفان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب و لرزشِ اراضی کا موجب بن سکتا ہے۔