جاپان کے شاہ عاقی حیٹو تخت سے دستبردار ہونے کے خواہشمند

جاپان کے شاہ عاقی حیٹو  نے تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

547379
جاپان کے شاہ عاقی حیٹو تخت سے دستبردار ہونے کے خواہشمند

جاپان کے شاہ عاقی حیٹو  نے تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

 جاپان کے 82 سالہ شاہ عاقی  حیٹو نے ٹیلیویژن  پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھاپےکیوجہ سے ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اپنے فرائض کو بخوبی ادا کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے وہ تخت نشینی سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں ۔

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ وہ شاہ عاقی حیٹو    کی خواہش پر سنجیدگی کیساتھ غور کریں گے ۔  توقع ہے کہ ان  کی جگہ  ان کے 56 سالہ ولیہد شہزادے نارو حیٹو  تخت نشین ہو نگے۔ جاپان میں  آخری بار 1817 میں شاہ کوکا کو اپنی مرضی سے دستبردار ہوئے تھے ۔

  اقاحیٹو اپنے والد شاہ ہیرو حیٹو کی وفات کے بعد 55 سال کی عمر میں   سات جنوری 1989 میں  تخت نشین ہوئے تھے ۔



متعللقہ خبریں