بولیویا میں پولیس اور دیہاتےیوں میں جھڑپیں 10 افراد زخمی ، 29 حراست میں

بولیویا میں دیہاتیوں کے درمیان زمین کے تنازعے  نے جھڑپوں کا رخ اختیار  کرلیا ہے۔  دیہاتیوں نے  اپنے علاقے میں  مچھلی  مارکیٹ  قائم کرنے  پر شروع ہونے والا تنازع بعد  جھڑپوں کا رخ اختیار کرگیا

527640
بولیویا میں پولیس اور دیہاتےیوں میں جھڑپیں 10 افراد زخمی ، 29 حراست میں

جنوبی  امریکہ  کے ملک  بولیویا میں پولیس اور دیہاتیوں کے درمیان  ہونے والی جھڑپوں میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ  29 دیہاتیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بولیویا میں دیہاتیوں کے درمیان زمین کے تنازعے  نے جھڑپوں کا رخ اختیار  کرلیا ہے۔

  دیہاتیوں نے  اپنے علاقے میں  مچھلی  مارکیٹ  قائم کرنے  پر شروع ہونے والا تنازع بعد  جھڑپوں کا رخ اختیار کرگیا۔

پولیس نے ان جھڑپوں کو روکنے کے لیے   آنسو گیس کا استعمال کیا  اور راستوں کو بند کرنے والے 700 دیہاتیوں  کو  منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر دیہاتیوں   نے ڈائنا مائٹ   استعمال کرتے ہوئے   پولیس پر ہلہ بول دیا۔

پولیس اور دییہاتیوں کے دوران  جھڑپوں کا سلسلہ   کافی دیر تک جاری رہا ۔

علاقے کی بلدیہ کے چئیر مین نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔



متعللقہ خبریں