سولر ایمپلس ٹو بحیرہ روم عبور کرنے کے لیے روانہ

اپنی اس پرواز کے دوران یہ ہوائی جہاز بحیرہ روم کو عبور کرے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ سولر ایمپلس ٹو 50 گھنٹے اور 30 منٹ میں مصری دارالحکومت پہنچ جائے گا۔رواں برس تئیس جون کو اس ہوائی جہاز نے اس وقت تاریخ رقم کی تھی

527324
سولر ایمپلس ٹو بحیرہ روم عبور کرنے کے لیے روانہ

شمسی توانائی  سے  چلنے والا  جہاز ایمپلس  ٹو  عالمی تور کے دائرہ کار میں  اپنے سولہویں   مرحلے کے سفر میں  اسپین  کے شہر  سویل سے مصر روانہ ہوگیا ہے۔

اپنی اس پرواز کے دوران یہ ہوائی جہاز بحیرہ روم کو عبور کرے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ سولر ایمپلس ٹو 50 گھنٹے اور 30 منٹ میں مصری دارالحکومت پہنچ جائے گا۔

اس پرواز کے مکمل ہونے پر شمسی توانائی سے چلنے والے اس ہوائی جہاز کی ایک آخری پرواز باقی رہ جائے گی اور اس طرح اُس کا دنیا کے گرد چکر مکمل ہو جائے گا۔

رواں برس تئیس جون کو اس ہوائی جہاز نے اس وقت تاریخ رقم کی تھی جب یہ بحر اوقیانوس کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں