شمالی کوریا نے  متحدہ امریکہ  سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا

گزشتہ ہفتےمتحدہ امریکہ نےکم جانگ اُن اورشمالی کوریا کے کئی دیگر عہدیداروں پراضافی پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکہ نے پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا نام بھی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی بنا پرپابندی کی زد میں آنے والوں کی فہرست میں تھا

527288
شمالی کوریا نے  متحدہ امریکہ  سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا

شمالی کوریا نے  متحدہ امریکہ  سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے  متحدہ امریکہ نے کم جانگ اُن اور شمالی کوریا کے کئی دیگر عہدیداروں پر اضافی پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکہ نے پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا نام بھی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی بنا پر پابندی کی زد میں آنے والوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں بیلسٹک میزائل اور جوہری تجربات کے بعد امریکہ اور سیئول نے جنوبی کوریا میں جدید دفاعی میزائل نظام ’ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم‘ یعنی تھاڈ نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے "کے سی این اے" نے پیر کو کہا کہ "فوج کا یہ غیر متزلزل عزم ہے کہ جب بھی کوئی سخت کارروائی ہوئی تو وہ اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہو گی"۔ پیانگ ینگ نے کہا کہ جیسے ہی یہ معلوم ہو گا کہ تھاڈ نظام نصب کیا گیا ہے تو "عملی اقدام" کیے جائیں گے۔

چین، روس اور شمالی کوریا نے بھی تھاڈ نظام نصب کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے واشنگٹن اور جنوبی کوریا پر ( اس منصوبے کو ) ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

 

                           



متعللقہ خبریں