یوکرین کینیڈا سے اسلحہ خریدے گا: یوکرینی سفیر

کینیڈا میں متعین یوکرین کے سفیر آندرے شیو چینکو نے کہا ہے کہ ان کا ملک کینیڈا سے  اسلحہ سمیت دیگر فوجی سازو سامان خریدے گا

525968
یوکرین کینیڈا سے اسلحہ خریدے گا: یوکرینی سفیر

یوکرین  کینیڈا سے  اسلحہ سمیت دیگر فوجی سازو سامان خریدے گا۔

 اس بات کا اعلان کینیڈا میں متعین یوکرین کے سفیر آندرے شیو چینکو نے  کیا ۔

 سفیر نے بتایا کہ اس سلسلے میں  معاہدہ نیٹو  اجلاس  یا  آئندہ ہفتے    وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو کے دورہ یوکرین  کے دوران طے پا یا   جا سکتا ہے۔

 شیو چینکو نے بتایا کہ  اس معاہدے کے نتیجے میں   یوکرین کینیڈا  سے  اسلحہ خریدے گا جس کے بدلے  کینیڈا  یوکرین کی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دےگا۔

 کینیڈا س  سے پیشتر  یوکرینی فوج   کو   طبی سازو سامان، وردیاں  ،کمبل ، فوجی جوتے اور  دیگر سامان   فراہم  کر چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں