پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فاموں کے قتل پر سب امریکیوں کو دکھ محسوس کرنا چاہیے

تمام امریکیوں کو ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن رُژ میں آلٹن سٹرلنگ  کے قتل پر اور ریاست مینیسوٹا کے شہر فالکن ہائٹس میں  فلانڈو  کاسٹائل کے قتل پر گہرا دکھ محسوس کرنا چاہیے۔ صدر باراک اوباما

525539
پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فاموں کے قتل پر سب امریکیوں کو دکھ محسوس کرنا چاہیے

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ لوزیانا اور مینیسسوٹا ریاستوں میں پولیس کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے دو سیاہ فام امریکیوں  کے لئے جس غم و غصے کو متعدد امریکی محسوس کر رہے ہیں اسے سب امریکیوں کو محسوس کرنا چاہیے۔

صدر اوباما نے اپنے فیس بُک پیج سے ایک پیغام  شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے سکیورٹی یونٹوں کی منصفانہ تفتیش کی قابلیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے المیے ہم نے پہلے بھی دیکھے ہیں۔ تمام امریکیوں کو ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن رُژ میں آلٹن سٹرلنگ  کے قتل پر اور ریاست مینیسوٹا کے شہر فالکن ہائٹس میں  فلانڈو کاسٹائل کے قتل پر گہرا دکھ محسوس کرنا چاہیے۔

صدر اوباما نے کہا کہ پولیس کا تشدد  ایک سنجیدہ مسئلہ  ہے جو، جرم و سزاکے نظام کے عمومی مسائل کا ایک حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز  کے خدمت کے اصول و  ضوابط کی نوعیت کی بھی  اور معاشرے  اورسکیورٹی فورسز  کے درمیان اعتماد کی کمی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

صدر اوباما نے  مزید کہا کہ ان مسائل کا ذکر ان پولیس اہلکاروں کے لئے احترام میں کمی کا سبب نہیں بنے گا کہ جو عوام کے لئے اپنی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں