دنیا بھر میں مسلمانوں نے نماز عید کے لئے مساجد کا رُخ کیا

دنیا بھر میں کئی ملین مسلمانوں نے ترکی سے ایک دن بعد عید الفطر کی نماز کے لئے مساجد کا رُخ کیا

524669
دنیا بھر میں مسلمانوں نے نماز عید کے لئے مساجد کا رُخ کیا
özbekistan'da ramazan bayramı kutlanıyor.jpg

دنیا بھر میں کئی ملین مسلمانوں نے ترکی سے ایک دن بعد عید الفطر کی نماز کے لئے مساجد کا رُخ کیا۔

آذربائیجان میں ہزاروں مسلمانوں  نے نماز عید ادا کی اور نماز کے بعد ملک میں اور دنیا بھرمیں خوشحالی اور امن و سکون کے لئے دعائیں کیں۔

فلسطین میں بھی ہزاروں مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی اور مسلمان ممالک کو ہدف بنانے والے دہشت گردی کے حملوں کے خاتمے کے لئے دعائیں کیں۔

افغانستا ن میں بھی عوام  کی ایک کثیر تعداد نے مزار شریف  کی یشیل جامع مسجد میں نماز  عید ادا کی جماعت سے خطاب کرتے ہوئے بلخ کے گورنر عطا محمد نور نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے حملوں کی طرف  اشارہ کیا اور باہمی اتحاد کے ساتھ ان کے خلاف جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں بھی اظہر، عمرو بن عاص جیسی متعدد تاریخی مساجد میں اور اضافی نماز گاہوں میں نماز عید ادا کی گئی۔

نمازوں کی امامت جامع الاظہر کے شیوخ نے کروائی اور خطبوں میں باہمی محبت اور بھائی چارے کے پیغامات دئیے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کی ابو حنیفہ النعمان جامع مسجد میں بھی سینکڑوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔

جماعت سے خطاب کرتے ہوئے امام شیخ احمد حسن طحہٰ نے  بغداد میں بم حملے میں ہلاک ہونے والے 250 افراد کا ذکر کیا  اور آپریشنوں کے دوران ملک کے اندر مہاجر بننے والے افراد کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں بھی  عثمان حان عالم اوف کی امامت میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔

بیجنگ میں بھی  نیوسی جامع مسجد  میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز عید ادا کینماز سے قبل مسجد کے صحن میں لگائے گئے اسٹالوں پر فطرانہ اور زکوۃ ادا کی۔

مسجد کے داخلے اور خروج کے راستوں پر سکیورٹی کا سخت انتظام  مرکز توجہ بنا، مسجد کے اطراف کے متعدد راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں