آسٹریلیا : وفاقی انتخابات کے لیے حق رائے دہی کا استعمال،بنیاد پرست آگے

آسٹریلیا میں وفاقی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جس میں  بنیاد پرست اتحادی  حکومت کی کامیابی کے وسیع امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں

522573
آسٹریلیا : وفاقی انتخابات کے لیے حق رائے دہی کا استعمال،بنیاد پرست آگے

آسٹریلیا میں وفاقی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جس میں  بنیاد پرست اتحادی  حکومت کی کامیابی کے وسیع امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم اور حزب اختلاف کے رہنماؤں نے آٹھ ہفتے کی مہم کے بعد گزشتہ  روز   رائے دہندگان  سے کثیر تعداد میں حق رائے دہی استعمال  کرنے    کا مطالبہ کیا۔

آسٹریلیا میں جہاں  رائے دہی  ضروری ہے وہاں تقریبا ڈیڑھ کروڑ افراد  اس کا استعمال  کر  رہے ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران حکومت اور مزدور پارٹی کے درمیان، معیشت، صحت، ہجرت اور ہم جنسوں کے درمیان شادی جیسے موضوعات پر اختلافات تھے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ موجودہ حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے میں کامیاب رہے گی تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ بہت سی نشستیں ہار سکتی ہے۔

برطانیہ کے ریفرینڈم کے نتائج واضح ہونے کے بعد وزیر اعظم میلکم  ٹرنبل نے  رائے دہندگان  کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ معیشت میں بہتری لا سکتے ہیں۔

اس کے برخلاف بل  شورٹن نے اپنی پارٹی کی کامیابی کی صورت میں  ہم جنسوں  کے درمیان شادی کو قانونی حیثیت دینے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں