سینگا پور  ائیر لائن  کے ایک طیارے کو آگ لگ گئی

سینگا پور  ائیر لائن  کے ایک طیارے کو  چانگی کے ہوائی اڈے پر اترنے کے دوران آگ لگ گئی ہے۔ اٹلی  کے میلان شہر جانے کے لیے پرواز کرنےوالا یہ طیارہ   اپنی پرواز کے دو گھنٹے بعد  چانگی ہوائی اڈے کو واپس چلا آیا

519022
سینگا پور  ائیر لائن  کے ایک طیارے کو آگ لگ گئی

سینگا پور  ائیر لائن  کے ایک طیارے کو  چانگی کے ہوائی اڈے پر اترنے کے دوران آگ لگ گئی ہے۔

اٹلی  کے میلان شہر جانے کے لیے پرواز کرنےوالا یہ طیارہ   اپنی پرواز کے دو گھنٹے بعد  چانگی ہوائی اڈے کو واپس چلا آیا ۔

انجن میں  پٹرول کی لیکیج  کی وجہ سے  چانگی  کے ہوائی اڈے پر  ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے  طایرے کو لینڈگ کے دوران آگ لگ گئی۔

طیارے میں سوار  222 مسافروں  اور عملے   کے 19 افراد کا انخلا مکمل کرلیا گیا  ہے۔

اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے  کی کوئی اطلاع نہیں ملی  ہے  ۔

چانگی  ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق  فائر برگیڈ کے عملے نے  دس منٹ کے اندر اندر آگ پر قابو پالیا ۔



متعللقہ خبریں