برازیل: سابقہ وزیر گرفتار،خرد برد کا الزام

برازیل میں بدعنوانی کے اسکینڈل  میں سابقہ وزیر اطلاعات  و ٹیکنالوجی  پاولو برنارڈو  کو گرفتار کرلیا گیا ہے

517141
برازیل: سابقہ وزیر گرفتار،خرد برد کا الزام

 

برازیل میں بدعنوانی کے اسکینڈل  میں سابقہ وزیر اطلاعات  و ٹیکنالوجی  پاولو برنارڈو  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 برنارڈو      پر الزام ہے کہ انہوں نے   اپنے پانچ سالہ دور  وزارت میں 30 ملین ڈالرز کی     بدعنوانی اور رشوت ستانی کا ارتکاب  کیا تھا ۔

 سابقہ وزیراور ان کی اہلیہ  پر  ملک کی   سرکاری آئل کمپنی  پیترو باس  میں خرد برد کے معاملے  پر بھی   تفتیش جاری ہے۔

 گرفتار شدہ  وزیر  کی اہلیہ  تاحال بطور سینیٹر فرائض  ادا کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں