اسلام کے علاوہ چھ مذاہب  کے پیروکار روزہ  رکھتے ہیں

اسلام کے علاوہ ایسے مذاہب کی تعداد چھ ہے جن کے ماننے والوں کو روزہ رکھنا پڑتا ہے۔

516528
اسلام کے علاوہ چھ مذاہب  کے پیروکار روزہ  رکھتے ہیں

اسلام کے علاوہ چھ مذاہب  کے پیروکار روزہ  رکھتے ہیں 

ماہِ رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ہو چکا  ہے اور دنیا بھر میں مسلمان روزے رکھ رہے ہیں لیکن دنیا میں اسلام کے علاوہ دیگر ایسے مذاہب بھی ہیں جو اپنے پیروکاروں کو مختلف مذہبی ایام میں روزہ رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔

اسلام کے علاوہ ایسے مذاہب کی تعداد چھ ہے جن کے ماننے والوں کو روزہ رکھنا پڑتا ہے۔

یہودیت 
یہودیت میں’’یوم کپر‘‘ یا ’’یومِ کفارہ‘‘ کو روزے کے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہودی کیلنڈر میں چھ مزید روزے بھی شامل ہیں جن میں ’’تشاباؤ‘‘ کے دن کا روزہ بھی شامل ہے۔ اس روز یروشلم میں یہودی معبدوں کو تباہ کیا گیا تھا۔

بدھ مت 
بدھ مت سے تعلق رکھنے والے قریباً تمام فرقے سال میں کچھ روز ضرور روزہ رکھتے ہیں۔ ان میں پورے چاند کے دن اور دوسرے ایام شامل ہیں۔

کیتھولک
عیسائی مذہب کے اہم فرقے کیتھولک سے تعلق رکھنے والے افراد ’’ایش وینس ڈے‘‘ اور ’’گڈ فرائیڈے‘‘ کو روزہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیتھولک عیسائی نفس کشی کی مدت میں آنے والے تمام جمعہ کے روز میں گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔

ہندو مت
ہندو مذہب میں نئے چاند کے موقع پر اور شوراتری اور سرسوتی جیسے تہواروں کے موقع پر روزے رکھنا عام ہے

مور مونز
مور مونز سے تعلق رکھنے والے افراد ہر مہینے کے پہلے اتوار کو روزہ رکھتے ہیں۔

بہائی
بہائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بہائی سال کے 19 ویں مہینے میں یعنی 2 سے 20 مارچ تک، جو ’’ایلا‘‘ کہلاتا ہے روزے کھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں