نیو زی لینڈ  نے عراق میں اپنے فوجیوں کے قیام کی مدت میں اضافہ کردیا

عراق میں فرائض ادا کرنے والے   143 نیوزی لینڈ کے فوجی نومبر    سن 2018 تک    علاقے میں قیام کرتے ہوئے   عراق کی سیکورٹی فورسز  کو دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف  لڑائی کو جاری رکھنے کی ٹریننگ  جاری رکھیں گے

515111
نیو زی لینڈ  نے عراق میں اپنے فوجیوں کے قیام کی مدت میں اضافہ کردیا

نیو زی لینڈ  نے عراق میں اپنے فوجیوں کے قیام کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ  کے وزیر اعظم  جان کی  نے کہا ہے کہ   عراقی فروسز کی ٹریننگ کو جاری رکھنے کے لیے  نیوزی لینڈ کے فوجی مزید 18 ماہ تک عراق میں قیام کریں گے۔

عراق میں فرائض ادا کرنے والے   143 نیوزی لینڈ کے فوجی نومبر    سن 2018 تک    علاقے میں قیام کرتے ہوئے   عراق کی سیکورٹی فورسز  کو دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف  لڑائی کو جاری رکھنے کی ٹریننگ  جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے فوجی  گزشتہ ایک سال    سے  عراقی  فوجیوں کی ٹریننگ  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے  سن 2014 میں  اپنے دس فوجیوں وسے  عراقی فوجیوں کو ٹریننگ فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا  اور اس سال اس کی تعداد 143 تک بڑھا دی تھی۔

آسٹریلیا  اور نیو زلینڈ  کی جانب سے  تاجی  کیمپ میں دی جانے والی ٹریننگ سے اب تک  7 ہزار عراقی فوجی مستفید ہو چکے ہیں۔ 



متعللقہ خبریں